فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر گل رحمان افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند سے اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان دشمن دہشتگرد گروہ فتنۃ الہندوستان کا اہم کمانڈر اور ٹرینر گل رحمان عرف استاد مرید پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وہی دہشتگرد تھا جس نے پاکستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور کئی بڑے دہشتگرد واقعات میں براہ راست ملوث رہا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 17 ستمبر 2025 کو پیش آیا۔
گل رحمان عرف استاد مرید مجید بریگیڈ کا آپریشنل کمانڈر تھا جس نے نہ صرف پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلکہ چینی شہریوں، سی پیک منصوبوں اور معصوم شہریوں کو بھی اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔
اس تنظیم نے جعفر ایکسپریس دھماکا، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، گوادر کے پی سی ہوٹل پر دہشتگردی، خضدار اسکول بس دھماکا، کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پر خودکش دھماکا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خونریز کارروائیاں کیں۔
یاد رہے کہ امریکا فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے جب کہ پاکستان اور چین نے بارہا اقوام متحدہ میں مطالبہ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کو عالمی سطح پر دہشتگرد گروہ کے طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائے گا جیسے معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حقِ دفاع استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکہ حق میں بھارت کو دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم