انسان کے روپ میں وحشی درندہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-03-3
شجاع صغیر
اے ابن آدم آج سے چند سال پہلے کی بات ہے کہ پنجاب کے شہر قصور میں ایک معصوم لڑکی زینب کے ساتھ زیادتی ہوئی پھر اس پھول کا قتل کردیا جاتا ہے، اس وقت بھی میں نے ایک کالم تحریر کیا تھا جس کا عنوان تھا ’’قصور کی بے قصور زینب‘‘۔ اس وقت بھی میں نے حکمرانوں سے اپیل کی تھی کہ اس فعل کے مرتکب کو سرے عام پھانسی دی جائے تا کہ وہ ایک نشان عبرت بن جائے مگر ایسا نہیں ہوا اور یہ سلسلہ چلتا رہا پھر اچانک اخبار کی ایک خبر نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ قیوم آباد کے علاقے میں بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا۔ درندہ صفت ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی ڈرائیو سے معصوم بچیوں کی 200 سے زائد ویڈیوز ملی ہیں۔ ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد سی ایریا گلی نمبر 18 میں شربت کی ریڑھی لگانے والا بھیڑیا صفت ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم شیر احمد کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈیفنس پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم شبیر احمد کئی کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے اور وہ زیادتی کرتے ہوئے معصوم بچیوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ ایس ایس پی سائوتھ نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے 200 سے زائد معصوم بچیوں کی ویڈیوز ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ سال 2016ء میں کراچی آیا اور قیوم آباد میں کرائے کے کمرے میں رہتا ہے۔ ملزم نے 7 سے 13 سال کی عمر کی بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی بچیاں اس علاقے کی ہیں اور کئی بچیوں کو وہ متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزم پیسوں اور چیز کا لالچ دے کر بچیوں کو اپنے کمرے میں لے جاتا تھا، کئی بچیاں پیسوں کی لالچ میں اس کے پاس آتی تھیں اور پھر وہ انہیں مزید پیسوں کا لالچ دے کر ان کی بہنوں اور کزنز کو بھی بلاتا تھا۔ ملزم نے دو بہنوں سمیت کئی کم عمر بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ کئی ویڈیوز میں ملزم خود بھی نظر آرہا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا ایک دوست آصف جس کا انتقال ہوچکا ہے اس نے ملزم کو اس لت میں لگایا۔ پولیس نے دو بہنوں سمیت 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے چار مقدمات اب تک درج کرلیے ہیں، بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس ہے۔ متاثرہ بچیوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا جارہا ہے۔ موبائل اور یو ایس بی سے ملنے والی ویڈیوز کے ذریعے دیگر بچیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزم کی یو ایس بی ایک بچی کے ہاتھ لگی جسے وہ مقامی موبائل کی دکان پر فروخت کے لیے آئی جس کے بعد یہ درندہ صفت ملزم بے نقاب ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے بچیوں کے اسکول کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ ملزم شیر تنولی 2016 میں کراچی آیا۔ ملزم کی ہوس کا نشانہ بننے والی سب سے کم عمر بچی 7 سال کی ہے جبکہ بقول ملزم کے اس نے 8 سال سے لے کر 14 سال تک کی لڑکیوں کو پامال کیا۔ گرفتاری تک 100 سے زائد بچیوں کے ساتھ زیادتی کی، ملزم شبیر تنولی نے حوانیت، درندگی اور سفاکیت کی تمام حدوں کو پار کردیا۔ ویڈیوز کے حوالے سے ملزم نے بتایا کہ یہ ویڈیوز اس نے کبھی کسی کو نہیں دیں بلکہ وہ اپنی تسکین کے لیے یہ ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم ساتویں پاس ہے، 2016ء سے 2025ء تک 100 سے زیادہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کی زندگی تباہ کرنے والا یہ وحشی درندہ کہتا ہے کہ اس کو اپنے اس فعل پر شرم نہیں آتی تھی۔ مجھے جو سزا ملے گی قبول کروں گا۔
اے ابن آدم خدا کے واسطے اپنی بچیوں کی تربیت کریں یہ ان کی مائوں کا کام ہے کہ انہیں اکیلے نہ نکلنے دیں، ہمارے معاشرے میں یہ لعنت بڑھتی جارہی ہے، کچھ والدین تو عزت کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کی شکایت تک نہیں کرتے۔ میری اسکول کے استادوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی بچیوں کی تربیت کریں اگر کسی بچی کے ساتھ ایسا کوئی شرمناک واقعہ ہو تو وہ اس کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بتائے، میں پھر سچ لکھوں گا تو حکمرانوں کو اور انصاف فراہم کرنے والوں کو برا لگ جاتا ہے، ہماری عدالتیں اگر بروقت اس طرح کے مقدمات کا فیصلہ سنادیں اور سزا کم سے کم پھانسی ہو تو پھر جا کر اس طرح کے واقعات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو آزاد عدلیہ بھی نہیں پسند۔ اپنی مرضی کے جج لے کر آتے ہیں، من پسند فیصلے کرواتے ہیں۔ آخر کب تک یہ نظام چلے گا؟ اس فرسودہ اور جاگیردارانہ نظام کو بدلنا ہوگا نہیں تو آنے والی نسلیں بھی تباہ و برباد ہوجائیں گی۔ میری آرمی چیف اور چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے کہ ملزم شبیر تنولی کا کیس کھلی عدالت میں چلایا جائے اور ایسے وحشی درندے نما انسان کو سرے عام پھانسی دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ زیادتی نے بتایا کہ یو ایس بی بچیوں کو بچیوں کی بچیوں کے کا نشانہ نے والی کہ ملزم ملزم کے
پڑھیں:
لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
لاہور:مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔