پنجاب حکومت کا اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کا کیا مقصد ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پنجاب کی ترقیاتی رفتار کو نئی جہت دینے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کی کمر توڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے سرکاری یوٹیوب چینل (@govtofpunjabpakistan) لانچ کردیا ہے۔
یہ چینل نہ صرف عوام کو براہِ راست حکومتی اقدامات کی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا بلکہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ڈیجیٹل ہتھیار کے طور پر بھی کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب پی آئی اے خرید رہا ہے؟ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسے ’پنجاب کے روشن مستقبل کی آواز‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ چینل عوام اور حکومت کے درمیان ایک ناقابل تسخیر پل بنے گا، جو شفافیت، جواب دہی اور ترقی کی نئی داستان رقم کرےگا۔
25 اگست 2025 کو قائم ہونے والا یہ یوٹیوب چینل 17 ستمبر 2025 کو باضابطہ طور پر فعال ہوا اور صرف دو دنوں میں 543 سبسکرائبرز اور 2300 سے زیادہ ویوز حاصل کر چکا ہے، اس چینل پر اب تک 9 کے قریب ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
’اس یوٹیوب چینل کو صوبائی وزرات اطلاعات چلائے گی‘اس یوٹیوب چینل کو صوبائی وزرات اطلاعات چلائے گی، اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری خود اس چینل کی نگرانی کریں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق وہ اس یوٹیوب چینل پر اپنا وی لاگ بھی کیا کریں گی، سوشل میڈیا پر ہونے والے وی لاگز کے ذریعے جو پروپیگنڈا پھیلایا جاتا ہے اس کا جواب بھی اس چینل کے ذریعے دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چینل پنجاب حکومت کی سرگرمیوں کی براہِ راست کوریج کا ایک متحرک پلیٹ فارم ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت تمام صوبائی وزرا کی پریس کانفرنسز، اہم اعلانات اور کابینہ کے اجلاسوں کی جھلکیاں لائیو اسٹریم کی جائیں گی، جس سے عوام کو فوری اور مستند معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔
’فیک نیوز کے تدارک کے لیے منظم نظام وضع‘وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیک نیوز کے تدارک کے لیے ایک منظم نظام وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومتی تصدیق کے بعد شارٹس (مختصر ویڈیوز) تیار کی جائیں گی۔ یہ شارٹس نہ صرف جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کریں گی بلکہ عوام میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کریں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ایک وبا بن چکا ہے، لیکن ہمارا یہ چینل سچائی کا علمبردار بنے گا۔ ہم ہر جھوٹ کا منہ توڑ جواب دیں گے اور عوام کو حقیقت سے جوڑیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس چینل پر صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور معاشی ترقی کے نئے پراجیکٹس کی تفصیلی ویڈیوز اپ لوڈ کی جائیں گی۔ مثال کے طور پر نئے اسپتالوں کی تعمیر، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، میٹرو بس کے توسیعی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی اقدامات کی رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں، بحالی کے پروگراموں اور متاثرین کی مدد کے اقدامات کی ویڈیوز بھی اسی پلیٹ فارم پر شیئر کی جائیں گی، جو حکومتی شفافیت کی ایک زندہ مثال ہوں گی۔
’کابینہ کی میٹنگز اور وزرا کی ماہانہ اپ ڈیٹس‘حکومت پنجاب نے ایک منفرد روایت متعارف کروائی ہے، جس کے تحت ہر صوبائی وزیر ہر ماہ میں ایک دفعہ اس چینل پر اپنی وزارت کی کارکردگی کی جامع رپورٹ پیش کرے گا۔
’چاہے وہ صحت کے شعبے میں ویکسینیشن مہم ہو، تعلیمی اصلاحات ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید منصوبے، ہر وزیر اپنی پیشرفت کو عوام کے سامنے رکھے گا۔ یہ اقدام نہ صرف حکومتی شفافیت کو بڑھائے گا بلکہ عوام کو اپنے وزرا سے براہِ راست جوڑے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ کی میٹنگز کے اہم فیصلوں کی خلاصہ رپورٹس بھی اس چینل پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔‘
یہ بھی پڑھیں: 27 یوٹیوب چینلز والوں کے خلاف مزید کیا کچھ ہوگا، وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتادیا
پنجاب حکومت کا فیس بک پیج جو 6 لاکھ سے زیادہ فالوورز کا حامل ہے، اس یوٹیوب چینل کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہوگا۔ دونوں پلیٹ فارمز پر ویڈیوز، لائیو اپ ڈیٹس اور شارٹس بیک وقت شیئر کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری کارکردگی رپورٹس مریم نواز وزیر اطلاعات وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز یوٹیوب چینل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت کارکردگی رپورٹس مریم نواز وزیر اطلاعات وی نیوز یوٹیوب چینل اس یوٹیوب چینل وزیر اطلاعات پنجاب حکومت کی جائیں گی اس چینل پر کریں گی یہ چینل عوام کو اپ ڈیٹس کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کی منظوری
سٹی42: پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے۔
ایکٹ کے تحت لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرپرسن صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی میں 3فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس کے ماہرین بھی ممبر ہوں گے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرنا، عارضی بھرتیوں کے ٹی او آرز، مدت، تنخواہ اور دیگر مراعات طے کرنا،بھرتیوں کے معاہدے ختم کرنے یا خارج کرنے کی شرائط وضع کرنا، بھرتیاں شفاف طریقہ سے کرنا اور بھرتی کے اشتہارات کم از کم دو اخبارات میں شائع کرنا اور اشتہارات میں بھرتی کا مکمل طریقہ کار واضح کرنا شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین مستقل ملازمین کے مراعات کے مستحق نہیں ہوں گے اور مستقل کی درخواست نہیں کر سکیں گے۔ عارضی بھرتیوں کی مدت بڑھانے یا ختم کرنے کا اختیار بھی کمیٹی کے پاس ہوگا۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز