امریکا: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کیشہر ناشوا کے ایک کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے شرکا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکائی میڈو کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے دوران لوگ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے وہاں داخل ہو کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔مقامی حکام نے شہریوں کو فی الحال کنٹری کلب سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔نیو ہیمپشائر سٹیٹ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں شواہد پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملتان: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سیلاب سے متاثرہ 300 خاندانوں میں امداد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-27