Jasarat News:
2026-07-24@08:22:12 GMT

فیس بک ڈیٹنگ میں اے آئی اسسٹنٹ کانیا فیچر متعارف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیلیفورنیا: میٹا نے فیس بک ڈیٹنگ میں نئے فیچر کے طور پر اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرادیا، جو صارفین کو اپنے لیے بہترین ساتھی تلاش کرنے میں مدد دے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے اپنی ڈیٹنگ سروس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس میں اے آئی (مصنوعی ذہانت) اسسٹنٹ شامل کیا گیا ہے، یہ اسسٹنٹ صارفین کی مدد کرے گا تاکہ وہ آسانی سے اپنے لیے اچھے اور مناسب ساتھی تلاش کر سکیں۔

یہ اے آئی اسسٹنٹ صارفین کی پروفائل بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور انہیں ایسے ساتھی کو تلاش کرنے میں آسانی فراہم کرے گا جو ان کی پسند اور دلچسپی کے مطابق ہوں۔مثال کے طور پر صارف اب اے آئی سے کہہ سکتا ہے کہ اسے ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والی لڑکی ڈھونڈ کر دکھائیں۔

اسی کے ساتھ فیس بک ڈیٹنگ نے ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا نام ’میٹ کیوٹ‘ ہے۔یہ فیچر ہر ہفتے صارفین کو ایک سرپرائز میچ فراہم کرے گا، جو اے آئی کے الگورتھم کی مدد سے منتخب کیا جائے گا، اس کا مقصد صارفین کو ڈیٹنگ ایپس استعمال کرنے سے پیدا ہونے والی تھکن اور مشکل سے بچانا ہے۔

فیس بک ڈیٹنگ میں 18 سے 29 سال کے صارفین کے درمیان ساتھی تلاش کرنے کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہر ماہ اس عمر کے ہزاروں صارفین فیس بک ڈیٹنگ پر اپنی پروفائل بناتے ہیں۔اگرچہ فیس بک ڈیٹنگ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن یہ اب بھی ٹنڈر اور ہنج جیسی ڈیٹنگ ایپس کے مقابلے میں پیچھے ہے، ٹنڈر کے روزانہ 5 کروڑ سے زیادہ فعال صارفین ہیں، جب کہ ہنج کے روزانہ 1 کروڑ فعال صارفین ہیں۔

فیس بک کے یہ نئے فیچرز صارفین کے لیے ڈیٹنگ کا تجربہ آسان اور دلچسپ بنانے کی کوشش ہیں، جس سے وہ اپنی پسند کے ساتھی تلاش کر سکیں گے اور ایپ کے استعمال سے پیدا ہونے والی تھکاوٹ سے محفوظ رہیں گے۔

عادل سلطان ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیس بک ڈیٹنگ ساتھی تلاش اے ا ئی کرے گا

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ