کھیل کوئی بھی ہو اسے سیاست اور بغض و دشمنی سے پاک رکھنا ہی کھیل کی اصل روح ہوتی ہے، خاص طور پر کرکٹ کو ہمیشہ سے ہی ’جینٹلمین گیم‘ کہا جاتا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جارہے حالیہ ایشیا کپ میں جہاں بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہیں سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ابوظبی  میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔

ABRAR AHMAD NEW CELEBRATION #PAKvsSL pic.

twitter.com/hTBWc5yFuq

— Rana Ahmed (@RanaAhmad056) September 23, 2025

بعد ازاں ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھام کر اور صائم ایوب کو بولڈ کرکے ابرار احمد کے جشن منانے کا انداز اپنایا۔

Wanindu vs Abrar ????.. Just loved it.#PAKVSL #AsiaCup2025 pic.twitter.com/aKeagWXC7R

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 23, 2025

میدان میں ایک دوسرے کے جشن کا انداز اپنانے والے ابرار اور ہسارنگا میچ کے بعد پرتپاک انداز میں گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

This is how a Cricket match should End. #PAKVSL #AsiaCupT20 pic.twitter.com/NoAzIhpYzT

— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 23, 2025

شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی حرکت کرتے ہوئے پاکستان ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹنڈوجام، فنکار میوزک اساتذہ پر پولیس تشدد کے خلاف پریس کلب پر مظاہرہ کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-2-16

راصب خان

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، ’شہباز شریف میں یہ صلاحیت ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں گھل مل جاتے ہیں‘
  • پاک سری لنکا میچ: ابرار احمد اور ہسارنگا کی شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ، ایک دوسرے سے گلے ملے
  • نشرہ سندھو کا تاریخی کارنامہ، کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، وکٹیں لینے پر 6 کا اشارہ بھی کیا
  • گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل
  • ٹنڈوجام،زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
  • ٹنڈوجام، فنکار میوزک اساتذہ پر پولیس تشدد کے خلاف پریس کلب پر مظاہرہ کر رہے ہیں
  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • ’عمان کا بھارت کیخلاف شاندار کھیل‘، پاکستان کیا سیکھ سکتا ہے؟