راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے چکری جانا ہے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے میٹنگ رکھی ہے، بانی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں اس پر بانی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی کا موقف رہا ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، افغان حکومت، افغان عوام  اور ہمارے قبائلی عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مارنے سے اور بم پھاڑنے سے امن نہیں مزید دہشت گردی پیدا ہوگی، بانی نے علی امین گنڈا پور کو کچھ پیغامات دئیے ہیں ہم اپنی پارٹی کا موقف لے کر آگے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی آج ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی بانی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، ملک میں قدرتی سیلاب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا سیلاب بھی جاری ہے، جب تک ظلم اور ناانصافی کا سیلاب نہیں اترے گا حالات بہتر کیسے ہوں گے؟

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فلک جاوید کی گرفتاری کے بارے میں مجھے کوئی نہیں معلومات نہیں، فلک جاوید ہماری لاہور کے ورکر ہیں ان کی فیملی نے قربانیاں دی ہیں، جس نے بھی ان کے بارے میں کوئی نامناسب بات کی ہے بلکل لغو بات کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو اعتماد میں کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

 علی امین گنڈا پور کا دعویٰ: افغانستان کے ساتھ مذاکرات جلد متوقع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے ایک مثبت پیغام موصول ہوا ہے۔ ہم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے. تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو امن اور استحکام مل سکے۔وزیراعلیٰ کے پی نے گفتگو کے دوران اپنے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اس وقت شدید لا قانونیت ہے۔ ہم عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم جلسے کرکے یہ ثابت کریں گے کہ قوم آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ صرف کھیل نہیں، جذبات کا معاملہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ بار بار ہار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ میچ ایک عام میچ نہیں ہوتا. پوری قوم اس میں جیت کی امید رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق کرکٹ میں فتح و شکست کا عمل چلتا رہتا ہے.لیکن کارکردگی میں تسلسل اور عزم کی ضرورت ہے .تاکہ پاکستانی ٹیم عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • میری سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، عمران خان
  • وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ
  •  علی امین گنڈا پور کا دعویٰ: افغانستان کے ساتھ مذاکرات جلد متوقع
  • پشاور میں ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، کارکنوں کا قیادت پر عدم اعتماد کیا گل کھلائے گا؟
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، علی محمد خان
  • بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب 
  • حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے،جاوید قصوری