مدیحہ امام کس اداکار کیساتھ ساری زندگی کام کرنا چاہتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے" میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔
انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک ٹھیلے سے فروٹ چاٹ خریدی اور جب ترکش کرنسی میں ادائیگی کی تو فروٹ فروش غصے میں آ گیا اور سیکیورٹی گارڈ کو بلا لیا چونکہ مدیحہ کو ترکش زبان نہیں آتی تھی، وہ معاملہ سمجھنے سے قاصر رہیں۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے پاس موجود کرنسی جعلی تھی، جو وہ پاکستان سے تبدیل کروا کر لے گئی تھیں۔ اس موقع پر ان کے ویگن ڈرائیور نے صورتِ حال سنبھالی اور ادائیگی کی۔
مدیحہ امام نے ایک دلچسپ واقعہ یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور ان کے ڈراموں کی تعریف کرنے لگیں، لیکن وہ دراصل یمنیٰ زیدی کے ڈراموں کے نام لے رہی تھیں۔ مدیحہ کے مطابق مجھے لگا شاید میری یادداشت چلی گئی ہے کیونکہ وہ تمام ڈرامے میرے نہیں تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ خاتون نے ان سے آٹوگراف مانگا تو وہ شرمندہ بھی ہوئیں اور افسوس بھی ہوا۔ اتنے میں خاتون کے شوہر آئے اور بتایا کہ یہ مدیحہ امام ہیں، جس پر وہ خاتون اپنے شوہر سے بحث کرنے لگیں۔ مدیحہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “آخرکار میں نے انہیں آٹوگراف دیا جس پر صرف ‘Love’ لکھا، لیکن اپنا نام نہیں لکھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے، جس کی اطلاع اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شگفتہ اعجاز ایک مرتبہ پھر گہرے صدمے سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے اس افسوسناک خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یہ خبر شگفتہ اعجاز کے لیے ایک اور بڑا سانحہ ہے، کیونکہ گزشتہ برس ان کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی فنکاروں جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت متعدد دیگر فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور شگفتہ اعجاز اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔