Daily Sub News:
2025-10-04@20:14:59 GMT

چین نے دنیا میں سب سے بڑا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

چین نے دنیا میں سب سے بڑا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا

چین نے دنیا میں سب سے بڑا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے” 14ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران ملک میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 2022 میں چین میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری پہلی بار ایک ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی،

اور مسلسل تین سالوں سےنئے تاریخی ریکارڈ قائم کئے گئے۔ 2024 میں آبی منصوبوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا حجم 1.

3529 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا اور اندازے کے مطابق “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے اختتام تک یہ سرمایہ کاری 5.4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی،

جو کہ “13ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے مقابلے میں 1.6 گنا زیادہ ہے۔” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کے آغاز سےچین میں 172 بڑے آبی منصوبوں کی تعمیر شروع کی گئی ہے اور آبی بنیادی ڈھانچے کی ترتیب، ساخت، فنکشنز اور نظام کے انضمام کو تیزی سے بہتر بنایا گیا ہے۔ 2024 کے آخر تک، چین میں 95,000 آبی ذخائر، 200 بڑے اور درمیانے درجے کے آبی منصوبے ، 6,924 بڑے اور درمیانے درجے کے آبپاشی کے علاقے اور 318,000 کلومیٹر کے فلڈ لیویز تعمیر ہو چکے ہیں

اور یوں چین نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کا احاطہ کرنے والا آبی انفراسٹرکچر سسٹم قائم کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے،ویڈیو سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے دنیا

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • پنجاب حکومت کا جنگلات ایکٹ 1927 میں ترمیم کا فیصلہ
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کردیا
  • معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
  • ایک ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والا ’ٹرمپ پلازہ‘ منصوبہ، جدہ شہر کی نئی پہچان
  • دبئی کے کیفے میں دنیا کا مہنگا ترین کافی کپ فروخت، نیا عالمی ریکارڈ قائم
  • حکومت ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ریل کے نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی