کولمبیا نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی رائفل تیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی جنگی رائفل مقامی طور پر تیار کر لی ہے۔
حکام کے مطابق یہ جدید ہتھیار سرکاری اسلحہ ساز ادارے انڈومِل (Indumil) نے بنایا ہے اور اسے اسرائیلی ساختہ گلیل رائفل کے مقابلے میں ہلکا اور سستا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی تیاری کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔
انڈومِل کے مینیجر نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں چار لاکھ سے زائد ہلکی اور کم قیمت رائفلیں تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آہستہ آہستہ موجودہ ہتھیار تبدیل کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب کولمبیا نے 2024 میں غزہ میں جاری واقعات کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے بعض دفاعی تعلقات ختم کردیے تھے، اسی پس منظر میں ملکی سطح پر ہتھیار سازی کو تیز کرنے کی حکمتِ عملی اپنائی گئی۔
تہلکہ خیز سیاسی فیصلے اور اندرونی صنعت کی بحالی کے ارادے کے باعث یہ ترقی دفاعی خودکفالت کی طرف اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ ہتھیار لاگت اور وزن کے اعتبار سے منافع بخش ثابت ہوں گے اور مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مراکش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت مذاکرات پر تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں نوجوانوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ جین زی کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری خزانہ نئے فٹبال اسٹیڈیم پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔ جنوبی شہروں میں مظاہروں کے دوران بینک اور گاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے۔ کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب مراکش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر تیار ہیں۔