گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز میں کام کرنے والے ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند ملازمین کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40,000 روپے مقرر کر دی ہے۔
(جاری ہے)
یہ فیصلہ گلگت بلتستان منیمم ویج بورڈ اور ’’جی بی منیمم ویج ایکٹ 2019‘‘ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تمام جنرل منیجرز، صدور کوآپریٹو سوسائٹیز و بینک، اسسٹنٹ رجسٹرار بلتستان اور سرکل رجسٹرار سمیت ضلع ہنزہ، غذر، نگر، گلگت، دیامر اور استور کے انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اجرت کے تعین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری
اسلام آباد:ملک میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
جاری ہونے والی کز لسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کل سے مقدمات سنیں گے اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی کل سے مقدمات سنیں گے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی کل سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے جمعہ 14 نومبر کو اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کیا تھا۔
سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت جبکہ مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا۔