پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(کامر س ڈ یسک )پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما سیکٹر نے ترقی کا نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی معیار کی ادویات کی تیاری اور برآمدات کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کے مطابق ادویات تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔ فیصل آباد، لاہور اور گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز معیار کی تیاری میں سر فہرست قرار پائیں۔عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن حاصل ہونے سے پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس اقدام سے امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک سمیت اعلیٰ معیار کی عالمی منڈیوں میں پاکستانی ادویات کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔فارما انڈسٹری کی یہ پیش رفت آئندہ پانچ سالوں میں 30 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے شفافیت میں اعلیٰ رینکنگ حاصل کر لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل)نے ای اینڈ پی سیکٹر میں پہلا نمبر پر اور پاکستان کی 69 بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں مجموعی طور پر تیسرا نمبر حاصل کر لیا۔یہ اعزاز ٹرانسپیرنسی ان کارپوریٹ رپورٹنگ(ٹی آر اے سی) 2024 اسیسمنٹ کے تحت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ او جی ڈی سی کارپوریٹ شفافیت، انکشاف کی دیانتداری اور اخلاقی حکمرانی کے محاذ پر سب سے آگے ہے۔چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ظفر مسعود کے مطابق ہم اعلی ترین معیار کی احتسابی روایت قائم رکھنے اور سٹیک ہولڈرز کے طویل مدتی اعتماد کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔