data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جامشورو: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریل حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مال بردار ٹرین کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔

حادثے کے بعد کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر معطل ہوگیا جس کے باعث درجنوں مسافر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجن کو ٹرین سے علیحدہ کر کے بحالی کا کام شروع کیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے بعد حیدرآباد اسٹیشن پر کئی مسافر ٹرینیں روک لی گئیں، جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں۔ اسی دوران پنجاب سے کراچی آنے والی متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور انہیں عارضی طور پر حیدرآباد اسٹیشن پر کھڑا کیا گیا۔

حادثے کے مقام پر کئی گھنٹوں بعد کرین کی مدد سے انجن کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انجن کو ہٹا کر ٹریک کلیئر کر لیا جائے گا، متاثرہ ٹرینوں کی آمد و رفت فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے عمل کے دوران مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے نظامِ آمدورفت بری طرح متاثر ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-8
لاہور (صباح نیوز) پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زاید شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی۔ کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔ کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جبکہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • کوٹری: صفائی کا عملہ غائب، شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے
  • کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ   
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے
  • پنجاب: 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی
  • ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ؛ جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
  • وزیر اعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے