سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سیلاب سے متاثرہ زمین کی تیاری کے لئے مشینری اورہر طرح کے زرعی مداخل کی مفت فراہمی یقینی بنائے ، اگر پاکستان کی زراعت چلے گی تو ہماری معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کےمطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں اور بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کے موقع پر جنگ سے گفتگو کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے، اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کاخاص کرم ہےکہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔
وفاقی حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
مزید :