حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج سیری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سہیل احمد کو 175 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت منشیات سپلائر لالو ولد محمد بشیر کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیاتھانہ پھلیلی پولیس نے ملزم جاوید انڑ کو 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید روپوش ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، مین پوری سپلائر شہریار انصاری کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت تھانہ حالی روڈنے خاتون منشیات سپلائر مسمات نوشین بلوچ 1 کلو 569 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ منشیات سپلائر بلال پٹھان اور وحید ملاح کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ہوسڑی پولیس نے روپوش ملزمان جاوید شیخ اور فرحان انصاری کو گرفتار کرلیا۔ بی سیکشن پولیس نے عمر ولد نور محمد کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت جبکہ جون مسیح کو 4 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرفتار کرلیا سمیت گرفتار مین پوری پولیس نے
پڑھیں:
بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے پولیس کو گمراہ کن اطلاع دی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔