جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ طے پانا جمہوریت کی جیت ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور جمہوریت کی جیت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی موقف کے محاذ پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز ہمیشہ اثر رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی تحفظات کے باعث ایک مشکل صورتحال پیدا ہوئی تھی تاہم مقامی و قومی قیادت کی حکمت اور مکالمے کے جذبے کی بدولت یہ تعطل پرامن طور پر بغیر تشدد، تقسیم یا ٹکراؤ کے حل ہو گیا۔
احسن اقبال کے مطابق یہ کامیابی کسی ایک فریق کی نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور جمہوریت کی مشترکہ فتح ہے، یہ ثابت ہوا کہ جب حکومت عوام کی سنتی ہے اور جب عوام تعمیری انداز میں حصہ لیتے ہیں تو مشکلات کا حل مل کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز بلند کی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا۔
آخر میں احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر آزاد جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال کہا ہے کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :