مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
فوٹو: پی ٹی وی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، مذاکرات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مفاد کو مدنظر رکھا گیا، یہ آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر مظفر آباد جانے والی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس کے بعد جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے، جبکہ حکومتی کمیٹی مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں، محدود وسائل میں مشکلات کو حل کرنے کی پوزیشن میں ہیں، مذاکرات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام اور جمہوریت کی جیت ہے، انتظامی ڈھانچے میں کمی اور کوتاہی کو دور کیا جانا چاہیے، وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے، معاہدے کی کامیابی پر آزاد کشمیر کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ باقی چند مطالبات جن کیلئے آئینی ترامیم درکار ہیں، ان پر بات چیت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔
پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیر میں جو کشیدگی تھی اس پر سب کو افسوس ہے، کشمیر کے عوام نے بھی آج سکھ کا سانس لیا، آزاد کشمیر میں امن بحال ہوا ہے، ہم نے کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے، وفاقی حکومت کے بروقت اقدامات سے مذاکرات کامیاب ہوئے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، تشدد آنے سے کوئی بھی تحریک اپنی منزل کھو دیتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے، تشدد کے عنصر سے کوئی چیز اچھی نہیں ہوتی، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، ان کا مفاد عزیز ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، مذاکرات کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بہن بھائی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھےگا، مذاکرات کی کامیابی سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، آزاد کشمیر میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے معاملے پر فوری کمیٹی تشکیل دی، محبت سے ہی مسائل کے حل نکلتے ہیں، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے گئے، پاکستان اور کشمیر کے عوام نے ایک دوسرے کیلئے قربانیاں دیں، پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر جوائنٹ کمیٹی سے کامیاب مذاکرات سے امن بحال ہوا، آزاد کشمیر جوائنٹ کمیٹی کے مطالبات حل کیے جائیں گے، مسائل کے حل کےلیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی احسن اقبال نے کہا کہ جلد معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، یہ جیت پاکستان اور آزاد کمشیر کے عوام اور جمہوریت کی ہے۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں مذکرات کی کامیابی کا اعلان مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا، جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان رانا ثناء اللّٰہ، امیر مقام، راجہ پرویز اشرف اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے اور معاملہ مکمل طور پر طے پا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کے عوام زاد کشمیر کے عوام ایکشن کمیٹی کے پاکستان اور کی کامیابی احسن اقبال مذاکرات کا نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد کا اعلیٰ سطح کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے اور عوام سے براہ راست بات چیت کی جا سکے، جہاں بھی قانونی حل ممکن ہو گا، حکومت عوام کے جائز مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے محب وطن عوام کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے علاقے میں پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا بھر کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے، کچھ قوتیں پاکستان میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا نہ کریں جنہیں ملک کے امن اور استحکام کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل وخدشات سے پوری طرح باخبر ہے اور انہیں پرامن اور تعمیری انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، ہماری امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔