آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ایم ایف مشن کے آج وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر کچھ بریفنگ ہوچکی ہے جب کہ بقیہ آج کے مذاکرات میں ہوگی، آئی ایم ایف کو ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ مائن پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، منصوبے کی کل لاگت 4.

3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 2 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ کاپر پیداوار کا تخمینہ ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو سیلاب سے نقصانات پر آج دوبارہ بریفنگ دی جائے گی اور اس حوالے سے حالیہ سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، ٹیکس اور ترقیاتی اہداف میں کمی پر بات چیت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں سیلاب کے نقصانات کے بعد بجٹ اہداف دوبارہ طے کرنے پر بھی بات ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہناہے کہ صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی اسکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی اسکیموں سےسرپلس میں کمی نہ آئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات میں پاور سیکٹر کی اصلاحات پر بات چیت ہوگی، اس دوران لائن لاسز سمیت بجلی بلوں کی ریکوری بھی زیر بحث آئے گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کا ٹائم فریم مانگا جائے گا اور اس حوالے سے پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے جب کہ آئی ایم ایف مشن سے این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبوں کو فنڈز کی منتقلی پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا جائے گا کہ نئی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 سے درآمدی ڈیوٹیزمیں بتدریج کمی ہوگی جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے، مذاکرات آئی ایم ایف کو 5 سال کی نئی ٹیرف پالیسی کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر بریفنگ دی جائےگی۔معاشی ٹیم پُرامید ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلی قسط کے اجراء کی سفارش کرے گا۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجراء کےلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہوگیا ہے اور وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کیجانب سے ہدایت کی گئی کہ آئی ایم ایف مطالبات پرعملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم کی جائے اور جن مطالبات پرعمل نہیں ہوسکا ان کی وجوہات فراہم کی جائیں۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہ ا ئی ایم ایف مشن متاثرہ علاقوں میں ذرائع کے مطابق ئی ایم ایف نے اسکیموں کو کو سیلاب کو فنڈز

پڑھیں:

زہر آلود دودھ پلا کر خاتون کو قتل کرنے کی خبر ایکسپریس نیوز پر چلے کے بعد حنا پرویز بٹ کا سخت نوٹس

بہاول نگر:

فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فرانزک ٹیسٹ اور ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر اسے قتل کا مقدمہ قرار دے دیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تفتیش شفاف، میرٹ پر مبنی اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر مکمل کی جائے جبکہ اصل حقائق کو سامنے لانے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف دلانے پر زور دیا۔

حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کو خواتین کے تحفظ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

اصل حقائق سامنے لانا اور انصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایسے واقعات میں کوتاہی یا تاخیر کسی قیمت پر برداشت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور مجرموں کو سخت ترین قانونی انجام تک پہنچایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو 4 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈز موصول
  • 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کا گوادر کا دورہ
  • نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا گوادر کا دورہ، سی پیک کی اہمیت پر بریفنگ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی یقین دہانی
  • زہر آلود دودھ پلا کر خاتون کو قتل کرنے کی خبر ایکسپریس نیوز پر چلے کے بعد حنا پرویز بٹ کا سخت نوٹس
  • خاتون کی قابل اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید
  • خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر پھیلانے والے کو 3 سال قید کا حکم
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں