Express News:
2026-07-24@13:45:16 GMT

اٹلی: مشہور پینٹر کے جعلی فن پارے نمائش سے ضبط کرلیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

اطالوی پولیس نے پینٹر سیلواڈور ڈالی کی ایک نمائش سے 21 فن پاروں کو جعلی ہونے کے شک پر ضبط کر لیا۔

اطالوی شہر پارما میں منعقد ہونے والی نمائش “Dalí, Between Art and Myth”، پر چھاپہ مار کر مبینہ جعلی فن پارے ضبط کیے جن میں ڈرائنگ، ٹیپسٹریز اور انگریونگز شامل ہیں۔

فن پاروں کے اصل ہونے پر شک کا آغاز جنوری میں اس وقت بڑھے کیرابینیری آرٹ اسکواڈ کے روم یونٹ کے افسران نے معمول کی انسپیکشن کے دوران ہوا۔ انہوں نے فن پاروں میں کچھ مسئلہ ہونے کے حوالے سے بتایا۔

سینئر افسر ڈیئگو پوگلیو نے بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ ڈسپلے پر ڈالی کے صرف لیتھوگراف، پوسٹر اور ڈرائنگز کے ساتھ کچھ مجسمے اور دیگر اشیاء نمائش میں تھیں، لیکن کوئی پینٹنگز یا کوئی اہم چیز نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سمجھنا بہت مشکل تھا کہ کوئی اتنے غیر اہم فن پاروں کے لیے نمائش کا انعقاد کیوں کرے گا۔

فن پاروں کی تصدیق کرنے والے ایک ماہر مارک ونٹر کا کہنا تھا کہ 1970 کی دہائی کے وسط سے ڈالی کی ہزاروں جعلی لیتھوگرافس گردش کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فن پاروں

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز