حکومت کاجنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعظم کی کام جاری رکھنے کی ہدایت، شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ہیں
نومبر کے بعد بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خدمات انجام دیتے رہیں گے
وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک ک اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کو خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک وزیراعظم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ہیں اور وہ اس عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے۔انہیں ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔اپریل 2025 میں حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کا اضافی چارج بھی دیا تھا تاکہ قومی سلامتی کی پالیسی سازی اور اس کے عملی نفاذ میں مزید مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان آرمی کے نہایت قابل اور پیشہ ور افسر مانے جاتے ہیں، جنہوں نے بلوچستان میں ایک انفنٹری ڈویژن اور جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کی — وہ علاقے جو گزشتہ دو دہائیوں سے ملک کے سلامتی چیلنجز کے مرکز رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سورڈ آف آنر حاصل کرنے والے افسر ہیں۔ یہ اعزاز ہر کورس کے بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک امریکا کے فورٹ لیون ورتھ اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویٹ ہیں۔انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں چیف انسٹرکٹر اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام محمد ملک کے صاحبزادے ہیں، جو 1990 کی دہائی میں پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈی جی ا ئی ایس ا ئی لیفٹیننٹ جنرل خدمات جاری
پڑھیں:
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو پاک افواج کی میرٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی ترقی ان کے شاندار عسکری کیریئر اور وسیع پیشہ ورانہ تجربے کا اعتراف ہے،
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
یہ پاک فوج کے اہم ترین عہدوں میں شمار ہوتا ہے اور جس کے لیے اعلیٰ سطح کی حکمت عملی، آپریشنل مہارت اور عسکری امور پر گہری گرفت درکار ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی تی) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کا آرمرڈ کور میں نمایاں کیریئر، مختلف کمانڈ، اسٹاف اور تربیتی عہدوں پر خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت ان کی وسیع عسکری صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی تقرری اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک افواج اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے لیے میرٹ، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو بنیادی معیار بناتی ہیں۔
اپنے وسیع تجربے اور مہارت کے باعث لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت کے لیے موزوں ترین انتخاب ہیں، جو اسٹریٹجک امور میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔