ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-01-19
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس اصئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم نے انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی
ایس آئی کو خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک وزیراعظم کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر بھی ہیں اور وہ اس عہدے پر بھی کام جاری رکھیں گے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنے موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے۔انہیں ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔ اپریل 2025 میں حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کا اضافی چارج بھی دیا تھا تاکہ قومی سلامتی کی پالیسی سازی اور اس کے عملی نفاذ میں مزید مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان آرمی کے نہایت قابل اور پیشہ ور افسر مانے جاتے ہیں، جنہوں نے بلوچستان میں ایک انفنٹری ڈویژن اور جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کی، وہ علاقے جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ملک کے سلامتی چیلنجز کے مرکز رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سورڈ آف آنر حاصل کرنے والے افسر ہیں۔ یہ اعزاز ہر کورس کے بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک امریکا کے فورٹ لیون ورتھ اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں چیف انسٹرکٹر اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام محمد ملک کے صاحبزادے ہیں، جو 1990 کی دہائی میں پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ڈی جی ا ئی ایس ا ئی خدمات جاری
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد