سینئر بھارتی پولیس افسر نے گولی مار کر خود کشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا، جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔ وہ روہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ حکام کے مطابق سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے فیصلے کے مطابق انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ان میں عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں، جن میں یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو 12 مئی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ مختلف مقدمات کے تحت جیل میں رہیں۔