بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ افسرروہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ دوسری طرف واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بھارتی پولیس نے سوپور اور کپواڑہ میں چار افراد گرفتار کر لیے
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سانگری ٹاپ کے مقام پر ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز سوپور اور کپواڑہ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سانگری ٹاپ کے مقام پر ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت رام پورہ کے مقصود احمد لون، یامرن بمئی کے ریاض احمد ڈانگرو اور دیور لولاب کے سید احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا۔ دریں اثناء ضلع کپواڑہ میں پولیس نے گریرہچی کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت کلاروس کے بہران احمد طاس کے طور پر ہوئی ہے۔