وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔
پاکستان ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔
ڈاکٹر زہیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے۔
فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط اور واضح پیغام دنیا کو دیا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟ اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق: حماس اور اسرائیل اب کیا کریں گے؟ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج تاریخی غزہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب: اپوزیشن کس طرح نمبر گیم سے بازی پلٹ سکتی ہے؟ کوئٹہ: رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم، افغان مہاجرین کیخلاف کارروائیاں، 40 گرفتار غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی سفیر
پڑھیں:
وزیر مملکت خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات،قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا اور آئندہ تعلقات کی بہتری کے لیے امید کا اظہار کیادونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔