انقرہ، غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لے گا، رجب طیب اردگان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہمارے بھائی امن، تحفظ اور استحکام کے حقدار ہیں۔ ہمارا مقصد غزہ میں قتل عام کو روکنا اور جلد از جلد خطے میں امن قائم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تركیہ كے صدر "رجب طیب اردگان" نے اعلان كیا كہ جنگ بندی كے معاہدے پر دستخط کے بعد، اسرائیل کو جلد از جلد غزہ پر اپنے حملے بند کرنے چاہئیں۔ اسرائیل كو ان حدود سے پیچھے ہٹ جانا چاہئے جن پر معاہدے میں اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہر صورت غزہ میں امدادی سامان کے داخلے کی اجازت دینی چاہئے۔ تُرک صدر نے کہا کہ ہم معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کو قریب سے دیکھیں گے۔ ترکیہ، غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کی کوششوں میں حصہ لے گا۔ ہمارا مقصد غزہ میں قتل عام کو روکنا ہے اور ترکیہ اس ورکنگ گروپ کا حصہ ہوگا جو زمینی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائی امن، تحفظ اور استحکام کے حقدار ہیں۔ ہمارا مقصد غزہ میں قتل عام کو روکنا اور جلد از جلد خطے میں امن قائم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے اموات کی تعداد 54 ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-7
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں اسکول منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں،جب کہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ تحقیقات کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ایک درجن سے زائد لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔