کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی کی سزا کلی دہشت گردی ہے، ساجدہ احمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سماجی رہنما نے بھارت کی جانب سے حریت رہنما کو سنائی گئی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہے، وہاں چھبیس ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رہنما ساجدہ احمد نے بھارتی زیرِ قبضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو سنائی گئی سزائے موت کو ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہے۔ وہاں چھبیس ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔ ساجدہ احمد نے کہا کہ بھارت خود کو جمہوریت کا چیمپئن ظاہر کرتا ہے مگر درحقیقت وہ ایک جارح اور ظالم ریاست ہے جو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم پر اپنی مجرمانہ خاموشی توڑے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دوغلے چہرے کو اب دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کے خلاف فوری کارروائی کریں اور کشمیری عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پراطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے،آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔\932