انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی واپسی، پاک سعودی تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد /جدہ:۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کی مملکت کے درمیان انسدادِ بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی واپسی کے حوالے سے تعاون کومضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ نزاھا (Nazaha) مملکتِ سعودی عرب کی اوور سائٹ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے صدر معالی مزین بن ابراہیم الکحموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے درمیان دستخط ہوا۔
معاہدے پر دستخط جدہ میں منعقدہ مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے ایسٹ ریکوری انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے دوران کیے گئے جو 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک جاری رہا۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے، اثاثوں کی تلاش اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل شدہ دولت کی واپسی میں قریبی تعاون کریں گے۔
معاہدے میں باہمی قانونی معاونت (Mutual Legal Assistance) کے معاملات میں اشتراکِ عمل اور ایم ایل اے درخواستوں کی تیاری میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نزاھا کے صدر نے نیب کی انسدادِ بدعنوانی کی عالمی کوششوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کو سراہا جن کے نتیجے میں قلیل مدت میں 6.
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے سعودی قیادت کے انسدادِ بدعنوانی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ چیئرمین نیب نے نزاھا کے صدر مزین بن ابراہیم الکحموس کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دوطرفہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
شہباز شریف نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کےاقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
جی ایچ کیو آمد پر جنرل الرویلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔