data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )عالمی یوم ڈاک، ہر سال 9 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔9 اکتوبر1874ء میں سوئٹزرلینڈ میں پہلی مرتبہ عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین’’ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22ملکوں نے منظور کیا اور یکم جولائی1875ء سے یہ نظام نافذالعمل ہوا۔ 9 اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد تمام ممالک میں ڈاک کی ترسیل کی ترقی اور ڈاک کے نظام کی بہتری ہے۔عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد نیشنل آ رگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائیز یونین(نوپ) کے زیر اہتمام حیدرآباد جی پی او میں کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، محکمہ ڈاک اور یونیورسل پوسٹل یونین کے پرچم لہرائے گئے۔ شرکاء نے یونیورسل پوسٹل یونین کے سال 2025ء کے تھیم علاقائی خدمت عالمی رسائی سے مزین بینر اٹھا رکھے تھے۔اس تقریب کے روح رواں ندیم رؤف ، بابو شفیق، سلیم میمن، راشد قریشی، سید سلمان شاہ اور دیگر اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطابات میں قائدین نے محکمہ ڈاک کی اہمیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شا ر محنت کش عملے کی عمدہ اور بے لوث کارکردگی پر روشنی ڈالی۔مقررین نے آ ئندہ بھی عوامی خدمت کو مزید بہتر سے بہتر کرنے اور عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو روبہ عمل لانے کا اعادہ بھی کیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لیہ، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کی صورتحال ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایک منتخب وزیراعظم کو اپنی فیملی، وکلائ، پارٹی کے رہنمائوں حتی کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ سے نہیں ملنے دیا جارہا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد ابو طالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما صفدر حسین خان، مولانا محمد حسنین خان، ضلعی رہنما ساجد حسین گشکوری، سیدسعادت عمار کاظمی ایڈووکیٹ، روف خان گرمانی نے کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے آمریت اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھی نعرے بازی کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کی صورتحال ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایک منتخب وزیراعظم کو اپنی فیملی، وکلائ، پارٹی کے رہنمائوں حتی کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ سے نہیں ملنے دیا جارہا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام:ٹنڈوجام ریلوئے کے ہیڈ ٹرالی مین کے ریٹائرمنٹ پر انسپکٹر ریلوئے پرمنٹ حیدرآباد سکندر لاشاری خطاب کر رہے ہیں
  • پاکستان میں پہلی بار عالمی مقابلہ حُسن قرات کا انعقاد
  • نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
  • آئی بی جی ایس ٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ
  • آر سی اے کے زیراہتمام عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
  • سندھ حکومت کے زیر اہتمام ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی
  • اجتماع عام کے دوران نکاح کی پر وقار تقریب کا انعقاد
  • لیہ، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ