یورپی یونین کا ہتھیاروں پر 2500ارب یورو خرچ کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے دفاع اور خلائی امور کے کمشنر اندریوس کوبیلیوس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین 2030 ء تک ہتھیاروں کی تیاری پر 2500 ء ارب یورو خرچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ،جس میں ڈرون طیارے اور ان کے خلاف حفاظتی اقدامات بھی شامل ہوں گے۔ خبررساںاداروں کے مطابق کوبیلیوس نے اس بات کا اظہار فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں یورپی ممالک کے اوپر نا معلوم ڈرونز کی پروازوں کے واقعات پر بحث ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا 2030 ء تک ہمارے پاس مختلف دفاعی ضروریات کے لیے 2500 ارب یورو خرچ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ کوبیلیوس نے امید ظاہر کی کہ اس رقم میں روسی مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کا کچھ حصہ بھی شامل ہو سکے گا۔ تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک یکم اکتوبر کو کوپن ہیگن میں ہونے والی سربراہی ملاقات میں یورپی کمیشن کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کرنے کی تجویز پر متفق نہیں ہو سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
ایران: جاسوسی کے الزام میں گرفتار یورپی شہری رہا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے فرانس اور جرمنی کی مشترکہ شہریت رکھنے والے جاسوسی کے الزامات میں زیر حراست رکھے گئے شخص کو رہا کر دیا ۔ یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ نے بیان میںبتائی ۔ وزیر خارجہ فرانس جین نوئل بیروٹ نے کہا ہے کہ نوجوان شہری فرانس کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ رہائی پانے والے اس نوجوان کے والدین نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی رہائی کی بدولت سکون مل گیا ہے۔ یاد رہے مونٹریلوس کو 16 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری اسرائیل اور ایران کی جنگ کے تیسرے روز ہوئی تھی۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ سائیکل چلا رہا تھا اور یورپ اور ایشیا کے بائیک پر شروع کر رکھے تفریحی دورے کے سلسلے میں ایران پہنچا تھا۔ اس کے خلاف جاسوسی کے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔ البتہ ایرانی عدالت نے پیر کے روز اسے رہا کرنے کا حکم سنا یا۔ اب اسے رہائی ملنے کے بعد اس کی واپس وطن واپسی ہو جائے گی۔