اسلام آباد (خبر نگار) قائم مقام چیئرمین سینٹ نے گزشتہ اجلاس میں رکن کو شٹ اپ کیوں کہا پی ٹی آئی نے سینٹ اجلاس میں شور شرابا اور احتجاج کیا۔ حکومتی اراکین نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین کیلئے اسی اجلاس میں نازیبا الفاظ کہے گئے۔ احتجاج کے باعث اجلاس کی کارروائی وقفہ سوالات تک ہی محدود رہ سکی جس کے بعد اجلاس جمعہ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان کی صدارت میں ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوتے ساتھ ہی پی ٹی آئی اراکین نے چیئر کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند بولے کہ گزشتہ اجلاس میں آپ نے رکن کو شٹ اپ کا لفظ کہا جو کہ اراکین کی توہین ہے، آپ جانبدار ہیں۔ جس پر دیگر پی ٹی آئی اراکین نے بھی اجلاس میں شور شرابہ شروع کر دیا۔ ن لیگ کے طاہر خلیل سندھو نے پی ٹی آئی احتجاج پر جوب دیا تو بولے اسی اجلاس میں قائم مقام چیئرمین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔ جس کے بعد قائم مقام چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی وقفہ سوالات کے ساتھ شروع کی تو پی ٹی آئی کا احتجاج بھی جاری رہا۔ سینیٹر عبدالقادر نے کورم پوائنٹ آئوٹ کیا تو ایوان میں گنتی پوری نکلی لیکن چئیر نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے اپوزیشن کو جواب دیا کہ آج اجلاس میں دہشتگردی پر بحث کروانی تھی، آپ لوگ دھمال ڈالیں اور جاری رکھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قائم مقام چیئرمین اجلاس میں پی ٹی آئی

پڑھیں:

زیارت: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 گرفتار

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا اور 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ریاض داوڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس نے دہشت گردوں کو سپیرارغہ سے گرفتار کیا ہے۔

ڈی سی زیارت نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، جن کے قبضے سے 11 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز اور ایک گرینیڈ لانچر برآمد ہوا ہے۔

ریاض داوڑ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے ایک کلو بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فونز، 2 آر پی جی اور 13 ایمونیشن بیگ برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں سے 15 ایس ایم جی گرینیڈ، ایک کیری وین، ایک موٹر سائیکل اور کالعدم ٹی ٹی پی کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کامیاب کارروائی پر زیارت انتظامیہ اور لیویز فورس کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف اعلامیہ
  • کراچی، نیشنل بینک اسٹیڈیم کی ترقی پر سینیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شروع ہو گا
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے،سہیل آفریدی
  • اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • زیارت: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 گرفتار
  • جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟
  • دہشت گردی اور افغانستان
  • گلگت، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا سروس ٹریبونل کا دورہ، ممبران سے ملاقات
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کرنیوالے وکلاء پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، علامہ صادق جعفری
  • پورا پاکستان آئین پر حملے کیخلاف باہر نکلیں،اپوزیشن اتحاد کا یوم سیاہ پر احتجاج