data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مرغی 8.

92 فیصد، پیاز 7.47 فیصد، آٹا 5.74 فیصد اور انڈے فی درجن 2.25 فیصد مہنگے ہوئے۔

اسی طرح گڑ، گھی، لہسن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ٹماٹر 11.34 فیصد، کیلے 1.29 فیصد، آلو 0.93 فیصد اور دال چنا 0.35 فیصد قیمتیں کم ہوئیں۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، جبکہ ادارہ شماریات نے قیمتوں میں اس اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

Aleem uddin

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی
  • اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کی منظوری دیدی
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا
  • دہشتگردی کا گڑھ افغانستان، عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ترکیہ میں 1.48 تک کم شرح پیدائش خطرے کی گھنٹی ہے‘ اِردوان
  • ٹاپ لیول کرپشن ناممکن بنادی،مہنگائی 40 سے 4 فیصد پر لے آئے،مریم نواز
  • لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا ادارہ شماریات کی تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز روکنے کا حکم