وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ، وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نیایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا ے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور اپنے عہدے کی مدت کے دوران حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے ایتھوپین حکومت اور رہنماں کے لیے دلی احترام کے جذبات اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطے مزید بڑھانے کے خواہش کابھیاظہارکیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی، نوبیل انعام پر وائٹ ہا ئو س برہم جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت جنگ بندی کے بعد اسرائیلی انخلا، بے گھر فلسطینی تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹنے لگے جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الوداعی ملاقات ایتھوپیا کے
پڑھیں:
بنوں میں کامیاب کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات