وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر عزت ماب ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے ایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا (Addis Ababa) کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔
یورپ کا وہ خطہ جہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو لاکھوں روپے ملیں گے
وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور اپنےعہدے کی مدت کے دوران حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
وزیراعظم نے ایتھوپین حکومت اور رہنماؤں کے لیے دلی احترام کے جذبات اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطے مزید بڑھانے کے خواہش کا بھی اظہار کیا.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایتھوپیا کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔