سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
مکہ مکرمہ(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی مصلے اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی... چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منصوبے کا مکہ مکرمہ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔