Daily Mumtaz:
2025-12-03@21:28:25 GMT

بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو دیا بڑا اختیار

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو دیا بڑا اختیار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے لیے اہم اختیار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا حق دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔ بانی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ صرف سہیل آفریدی کو ہی صوبے کی حکومت چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور جاری ہے، اور امکان ہے کہ نیا آئی جی قبائلی اضلاع سے منتخب کیا جائے گا۔
نئی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آئندہ ملاقات کے بعد کیا جائے گا، جہاں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق نے ابھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہد خٹک نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں گورننس اور لاء اینڈ آرڈر بگڑ جائے تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن وفاقی حکومت نے ابھی اس کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی انتظامی معاملات میں دلچسپی صفر ہے، خیبر پختونخوا کے عوام صوبے میں امن چاہتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہی ہے، صوبائی حکومت کا اس معاملے پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جب دہشت گردوں سے نمٹنے کی بات کرتی ہے تو خیبر پختونخوا میں مکمل تعاون نہیں کیا جاتا، وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کو اس معاملے پر سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے، ہم کہتے ہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہو، یہ کہتے ہیں دہشت گردوں سے بات چیت ہو، کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ،ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف نہیں، افغانستان کی عبوری حکومت سےکہہ رہے ہیں کہ دہشت گردوں کو روکیں، افغان طالبان لکھ کر دینے کو تیار نہیں کہ ان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطے میں ریجنل پیس آرگنائزر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اختلافی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم میں ایسا کون سا عمل ہوا، جس سے عدلیہ کے وقار میں کوئی کمی آئی ہو، اپنی ریاست کےخلاف اگر کوئی وی لاگس بناتا ہے تو اس سے بڑا کوئی ضمیر فروش نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملاقات ان کا حق ہے، ہم اس سے انکار نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے اگر یہ ملتے ہیں تو حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر آئی، اس کی وجہ کچھ اور تھی، اسلام آباد میں ان کا 26 نومبر 2025 کو چڑھائی کا پروگرام تھا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے متعلق غلط تاثر دیا جاتاہے کہ مخصوص قانون کی منظوری کے لیے بلایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں، سینیٹ میں کہہ چکا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں، بیرسٹر سیف
  • کچھ لوگوں کاکام سیاست کرنا نہیں پھربھی مداخلت کررہے ہیں؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • پی ٹی آئی کا احتجاج، سہیل آفریدی اڈیالہ جیل نہ پہنچے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی آج احتجاج کی کال، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدری
  • سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
  • گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا
  • ملاقات ہونے تک!