میٹا کا میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
میٹا نے اپنے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم “میسنجر” کی ڈیسک ٹاپ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اور 15 دسمبر 2025 کے بعد میک او ایس اور ونڈوز کمپیوٹرز پر یہ ایپ دستیاب نہیں ہو گی۔ اس کے بعد صارفین صرف فیس بک ویب سائٹ یا میسنجر کی ویب ایپ کے ذریعے ہی چیٹ کر سکیں گے۔
کمپنی نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ تو نہیں بتائی، تاہم اندازہ ہے کہ صارفین کی جانب سے موبائل اور ویب ایپس کو زیادہ استعمال کیے جانے کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔
میٹا کے سپورٹ پیج پر جاری معلومات کے مطابق صارفین کو ایپ بند ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہو گا، اور مقررہ تاریخ کے بعد ڈیسک ٹاپ ایپ پر رسائی بند کر دی جائے گی۔
اپنی چیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے صارفین کو سکیور اسٹوریج کو آن کرنا ہو گا۔ یہ آپشن میسنجر کی ایپ میں پروفائل آئیکون کے ساتھ موجود گیئر آئیکن میں جا کر، پرائیویسی اینڈ سیفٹی سیکشن کے ذریعے ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔ صارف کو ایک پن کوڈ سیٹ کرنا ہو گا تاکہ چیٹس سکیور طریقے سے آرکائیو ہو سکیں۔
یاد رہے، میٹا نے 2014 میں میسنجر کو فیس بک سے الگ کیا تھا تاکہ ایک مخصوص میسجنگ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ بعد ازاں انسٹاگرام اور میسنجر کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش بھی کی گئی، مگر یہ منصوبہ بھی مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکا۔ اب بظاہر کمپنی کی میسجنگ ایپس میں دلچسپی محدود ہو گئی ہے، جس کا اشارہ ڈیسک ٹاپ ایپ کے خاتمے سے ملتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ 9 ماہ قبل پیش آیا تھا جس نے ملک میں انتخابات سے پہلے امیگریشن کے بارے میں جاری شدید بحث کو مزید تیز کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس واقعے نے جرمنی کو ہلا کر رکھا دیا تھا، ملک کے جنوبی شہر آشافیفن برگ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 2 سالہ بچے پر چاقو سے وار کیے تھے جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 41 سالہ شخص بھی چاقو کے وار سے ہلاک ہوگیا تھا اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔