اسپیس ایکس نے امریکی فوج کے لیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس نے امریکی افواج کے لیے 21 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کردیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مشن فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے انجام دیا گیا، جو فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ ہوا۔یہ سیٹلائٹس امریکی فوجی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور خلائی نگرانی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس مشن نے اسٹارشیلڈ پروگرام کے تحت فوجی استعمال کے لیے مخصوص سیٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا، جو ڈیٹا سیکورٹی اور عالمی رابطے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو مقدمے کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ 9 ماہ قبل پیش آیا تھا جس نے ملک میں انتخابات سے پہلے امیگریشن کے بارے میں جاری شدید بحث کو مزید تیز کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس واقعے نے جرمنی کو ہلا کر رکھا دیا تھا، ملک کے جنوبی شہر آشافیفن برگ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے 2 سالہ بچے پر چاقو سے وار کیے تھے جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے والا 41 سالہ شخص بھی چاقو کے وار سے ہلاک ہوگیا تھا اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔