حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں نکالنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں برآمد کرنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں مل سکی ہیں۔ حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں نکالنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں برآمد کرنا ایک مشکل اور وقت طلب عمل ہے۔ گذشتہ روز حماس نے اسرائیلی پابندیوں کو تباہ شدہ سرنگوں میں دفن قیدیوں کی لاشیں نکالنے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری شدید بمباری اور ناکہ بندی کے باعث لاشوں کی بازیابی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ لاشوں کے مقامات سے آگاہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر ان کی حوالگی میں تاخیر کر رہا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حماس کے پاس بیشتر لاشوں کی معلومات موجود ہیں، لیکن وہ انہیں حوالے کرنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امن معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔ حماس نے زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن غزہ میں موجودہ حالات کے باعث بعض عملی مشکلات درپیش ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نکالنے کے

پڑھیں:

کراچی: گٹر میں گرنیوالے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی نے ہار پہنایا، گلدستہ دیا

گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچےکی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیے نیپا چورنگی مین ہول میں گر کر لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نکال لی گئی کراچی: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، اہلخانہ کا میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی

بچے کی لاش ایک لڑکے کو ملی تھی جسے آج پولیس کی جانب سے سراہتے ہوئے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا گیا ہے ۔

متوفی بچے ابراہیم کی نمازِ جنازہ گذشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی، اور بعد میں مقامی قبرستان میں اسے سپردِ خاک کیا گیا۔

بچے کے دادا محمود الحسن نے نمازِ جنازہ پڑھائی، نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گٹر میں گرنیوالے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی نے ہار پہنایا، گلدستہ دیا
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے‘ پوپ لیو
  • اسرائیلی فوج نے اعلیٰ افسران کے لیے اینڈرائیڈ فونز پر پابندی عائد کردی
  • اسرائیلی وزیراعظم نے کرپشن مقدمات میں معافی کی درخواست کردی
  • اسرائیلی فوج کا 40 سے زائد حماس جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ
  • پڈعیدن: نوشہروفیروز جیل میں قیدی کی حالت غیر، اسپتال میں دم توڑ دیا
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر سے کرپشن کے مقدمے میں4 معافی کی درخواست کردی
  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی،انتونیو گوتریس، حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے، اردوان
  • اسرائیلی وزیراعظم نے صدر سےکرپشن کیس میں معافی کی درخواست کردی