حیدر آباد ، نہروں کی صفائی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ آبپاشی کے سول ڈپارٹمنٹ میں ہر سال نہروں، شاخوں، بیراجوں کی صفائی اور گیٹوں کی مرمت کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، نیب اور اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ۔ اس حوالے سے فیڈرل ڈویژن ایریشن کوٹری بیراج ایمپلائز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اشرف کولاچی نے حیدرآباد پریس کلب میں قاضی رفیق اور رضا محمد شورو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی کے سول ڈپارٹمنٹ میں ہر سال اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے لیکن کوئی بھی اس کی تاب نہیں لاتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے سول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نہروں، شاخوں اور بیراجوں کی صفائی کے لیے ہر سال اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے جس سے عوام اور محکمہ زراعت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے طے شدہ اصول کے مطابق نہروں، شاخوں اور بیراجوں کی صفائی کا 70 فیصد کام سرکاری مشینری اور سرکاری لیبر کرے گی لیکن گزشتہ 5 سال سے سرکاری مشینری اور لیبر استعمال نہیں کی گئی اور یہ کام مبینہ طور پر اعلیٰ افسران کی رجسٹرڈ پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور کرپشن کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اربوں روپے کی سرکاری مشینری تباہ ہو رہی ہے جس سے سندھ کے بجٹ کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں، شاخوں اور بیراجوں کی مرمت نہ ہونے اور گیٹوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں پانی نہیں پہنچتا جس سے زراعت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکرٹری آبپاشی سے لے کر اعلیٰ حکام مذکورہ کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے نیب سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ محکمہ آبپاشی کے سول ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے کر سندھ کی زراعت کو بچایا ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اربوں روپے کی بیراجوں کی انہوں نے کی صفائی
پڑھیں:
راج کپور نے رشی کپور سے شادی کروانے کی پیشکش کی تھی؛ سنگیتا کا انکشاف
پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا نے ماضی کے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز راج کپور نے انہیں رشی کپور سے فرضی شادی کروانے کی پیش کش کی تھی تاکہ وہ بھارت آکر فلموں میں کام کرسکیں۔
اداکارہ نے یہ انکشاف کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، ذاتی معاملات اور فلمی سفر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سنگیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’گھرانہ‘ کے نام سے ایک فلم بنائی تھی جو اگرچہ زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، مگر اس کی کہانی بعد میں بھارت کی مشہور فلم ’باغبان‘ سے ملتی جلتی نکلی۔ ان کے مطابق ’’میری فلم پانچ سال پہلے ریلیز ہوئی، لیکن کامیابی ’باغبان‘ کو ملی۔ کہانی تقریباً ایک جیسی تھی۔‘‘
پروگرام کے دوران ایک سوال پر سنگیتا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا دل کبھی کسی پاکستانی ہیرو کے لیے نہیں دھڑکا، کیونکہ وہ ہمیشہ کام میں مصروف رہتی تھیں۔ تاہم، انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ انہیں ہالی ووڈ کے مشہور عرب نژاد اداکار عمر شریف بہت پسند تھے، جن کی فلم ’ڈاکٹر ژواگو‘ ان کی پسندیدہ تھی۔
سنگیتا نے مزید بتایا کہ انہیں بھارت سے متعدد فلمی پیشکشیں ہوئیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک میں رہ کر کام کو ترجیح دی۔ ان کے مطابق معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے بھی انہیں ہدایت کاری کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی، مگر انہوں نے انکار کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک موقع پر تاشقند فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی نمائش کے لیے گئی تھیں، جہاں راج کپور بھی اپنی فلم کے ساتھ شریک تھے۔ ’’راج کپور صاحب نے وہاں مجھ سے کہا کہ آپ بھارت آ جائیں، میں آپ کےلیے سب انتظام کردوں گا‘‘۔ حتیٰ کہ انہوں نے یہ تک کہا کہ ’’رشی کپور سے تمہاری فرضی شادی کروا دیتا ہوں تاکہ تم یہاں سکون سے کام کر سکو۔‘‘
سنگیتا کے مطابق راج کپور انہیں اپنی فلم ’پریم روگ‘ میں ہیروئن کے طور پر لینا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے پیش کش ٹھکرا دی۔ اداکارہ نے کہا ’’میری عمر کم تھی، جذبہ زیادہ تھا، اور میں اپنے وطن میں ہی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ بھارت جانا میرا خواب نہیں تھا۔‘‘