ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کا کیس: تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔
عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تنویر الیاس کی
پڑھیں:
پیکاایکٹ کے تحت مقدمات‘صحافی ودیگر کی حفاظتی ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تین ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فرحان ملک، اسامہ لطیف اور کاظم رضوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ بیروٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور ان کے مؤکلان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ گرفتاری سے بچتے ہوئے وہ اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرسکیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 15 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ صحافی فرحان ملک و دیگر کے مطابق مقدمہ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری کے اٹارنی انور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں فرحان ملک سمیت دیگر ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔