ٹھٹھہ سیمنٹ کی ذیلی کمپنی کا بیلاروس ک ساتھ ٹریکٹر اسمبلنگ کا تاریخی معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-05-2
کراچی(کامرس رپورٹر) ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، مِنسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نے بیلاروس میں واقع او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس کے ساتھ بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرنے اور مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ کیا ہے۔پی ایس ایکس کو ارسال کردہ نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس نے ایم ڈبلیو ٹی اے کو بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کے لیے خصوصی حقوق فراہم کیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں پی سی بی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
— فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رقم کی ریکوری سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گراؤنڈ رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 77 لاکھ کی ریکوری نہیں کی گئی۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ نے پی سی بی سے یکم جنوری 2019 سے 30جون 2022 تک کرایہ وصول نہیں کیا۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نےکراچی میں 5 لاکھ 5 ہزار 700 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لیز ایگریمنٹ کے تحت پی سی بی کو یہ زمین 10 روپے مربع گز کے حساب سے الاٹ کی گئی تھی۔
اجلاس میں کمیٹی نے پی سی بی سے رقم ریکور کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی نے سرکاری زمین پر قابض دیگر اداروں سے بھی رینٹ وصول کرنے کی ہدایت کی۔