مشرق وسطی کے ممالک نے غزہ میں حماس کیخلاف لڑنے کی پیشکش کی ہے، ٹرمپ کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
مشرق وسطی کے ممالک نے غزہ میں حماس کیخلاف لڑنے کی پیشکش کی ہے، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرے گی تو مشرق وسطی کے اتحادی ممالک بڑی فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوکر اسے سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ مشرقِ وسطی اور اس کے گرد و نواح میں ہمارے اب بہت عظیم اتحادی ممالک نے صاف، زبردست اور پرجوش انداز میں مجھے بتایا ہے کہ اگر حماس ہمارے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برا برتا جاری رکھتی ہے، اور اگر میں درخواست کروں تو وہ غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مشرق وسطی کے لیے جو محبت اور جذبہ آج نظر آ رہا ہے، وہ ہزار سال سے نہیں دیکھا گیا،یہ ایک نہایت خوبصورت منظر ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ان ممالک اور اسرائیل سے کہا ہے کہ ابھی نہیں، ابھی بھی امید باقی ہے کہ حماس درست راستہ اختیار کرے گی، اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو حماس کا خاتمہ تیز، شدید اور بیرحمانہ ہوگا،امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے مدد کے لیے فون کیا۔انہوں نے کہا کہ میں عظیم اور طاقتور ملک انڈونیشیا اور اس کے شاندار رہنما کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مشرقِ وسطی اور امریکا کے لیے جو تعاون اور مدد فراہم کی ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، ہمارا تحمل دیکھئے، ہم مسلسل بیٹھے یہاں جھوٹ سن رہے ہیں، جسٹس امین الدین خان اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن محسن نقوی کی مفتی منیب سے ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشرق وسطی کے
پڑھیں:
ایران نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کی مداخلت ایران کے اندرونی اور دفاعی معاملات میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آیت خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے یہ محض ایک خواب ہے کیونکہ ایران اپنی سائنسی اور دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے، اگر کوئی معاہدہ دباؤ یا زبردستی کے تحت ہو تو وہ ڈیل نہیں بلکہ غنڈہ گردی کہلاتی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بنیاد عزت و وقار پر ہونی چاہیے، نہ کہ دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ پر، ایران کا جوہری پروگرام پرامن توانائی کے حصول کے لیے ہے اور مغربی طاقتوں کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔
خیال رہےکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات جون میں ہونے والی 12 روزہ فضائی جنگ کے بعد ختم ہوئے تھے، جس دوران امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کی مختلف جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر واشنگٹن تہران کے ساتھ امن معاہدہ کر لے تو یہ ان کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی،
یاد رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔