محمود الرشید کی نومئی سانحہ میں سزا معطلی کی درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ملک اشرف : پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی نومئی سانحہ میں سزا معطلی کی درخواستیں ،ہائیکورٹ نے درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو سنائی گئی سزا کی معطلی کیلئے دائر درخواستیں 28 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ سماعت کریں گے ، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوں گے ۔وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے میاں محمود الرشید کو سانحہ نو مئی مقدمات میں بلاجواز دس دس سال قید کی سزا سنائی، حالانکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محمود الرشید
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بنچ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بنچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرینڈر کیے بغیر اپیل ناقابل سماعت قرار دی تھی۔