ناظم علاقہ لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ انتقال کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کے ناظم محمد کاشف کی والدہ رکن جماعت اسلامی حسنہ خالہ انتقال کرگئی۔ان کی نماز جنازہ دارلعلوم کراچی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،لانڈھی ٹاؤن aکے چیئرمین عبد الجمیل خان،نائب امیر ضلع محمد عمران،سیکریٹری انجینئر نوید اختر،ناظم مالیات محمد اسلم شیخ،یوسی چیئرمین نادرعلی خان لودھی کے علاؤہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی اور بردار تنظیموں کے کارکنان واہل محلہ نے شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔درایں اثنانیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ناظم شعبہ روزگار شکیل احمد کے ہمراہ محمد کاشف اور ان کے بھائی ارشد شمیم سے ان کے گھر جاکر ان سے تعزیت کا اظہارکیا اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔مرحومہ جماعت اسلامی کی سینئر رکن تھی اور انتقال سے کچھ دیر پہلے تک وہ خواتین سے گھروں میں رابطہ کررہی تھی اور انھیں کل پاکستان اجتماع عام کی دعوت دے رہی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
کراچی، پاک امریکا شراکت داری کے تحت امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکریو ایس ای ایف پی کی نئی عمارت کا افتتاح کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ