جماعت اسلامی ضلع سکھر کے قیم کے ماموں انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے قیم حافظ امان اللہ تنیو کے ماموں مستری محمد سلیمان تنیو وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب قیم ممتاز حسین سہتو کی امامت میں گوٹھ محمد حسن تنیو میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، بعد ازاں تعزیتی اجتماع میں نائب قیم صوبہ سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو نے دعامغفرت کرائی، ریلوے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو، حافظ امان اللہ تنیواوراسداللہ تنیو سمیت دیگر احباب علاقہ مکین موجود تھے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔