اجتماع عام کیلیے وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں،طلعت ندیم
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین ضلع گلبرگ وسطی کے تحت خصوصی نشست برائے اجتماعِ عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ناظمہ ضلع طلعت ندیم نے کہا کہ ذمہ داران حکمتِ عملی اور ہمت سے کام کریں۔ کشادگی، وسعتِ قلبی اور صبر و حکمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ معاونت کریں اور اچھے کردار و عمل سے اجتماع کی بہترین میزبانی کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کا اچھا تاثر قائم رکھیں۔ درسِ قرآن دیتے ہوئے اسماء سفیر کا کہنا تھا کہ اگر بڑی کامیابی چاہئے تو پہلے مال اور پھر جان اللہ کے راستے میں کھپانی ہوگی۔ یہی مطلوب ایمان ہے کہ کردار و عمل کی تبدیلی سے معاشرے میں بہترین تبدیلی لائی جائے۔ اس وقت ظالموں کو للکارنے کیلئے 21 تا 23 نومبر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہورہا ہے، اپنے مال کے ذریعے اس للکار میں شامل ہونے کو خوش نصیبی سمجھیں قرآن نے واضح کردیا ہے کہ خرچ کرنا بچانے سے بہتر ہے۔ مزید کہا کہ مشقت و قربانی کے بغیر جنت کا حصول ممکن نہیں اس کیلئے مجاہدہ کرنا ہوگا۔ اجتماع میں تنظیمی کارکردگی، دعوتی حکمتِ عملی اور آئندہ اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف
ویب ڈیسک: ایف بی آر نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آراین) کی تبدیلی سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آرنے نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ جاری کیا ہے جو 22 اکتوبر دو ہزار پچیس سے نافذ العمل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی کنکشن پرسیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی اب منظوری سےمشروط ہوگی ۔ درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی، کمشنر کاروباری تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے گا۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
تصدیق کے بعد بجلی یا گیس کمپنی کو تبدیلی کی ہدایت دی جائے گی۔
بجلی اور گیس کمپنیاں کمشنر کی سفارش پر ہی تبدیلی کریں گی، تمام متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔