اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز کی راونگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا، تاہم ہم نے قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا ہے، پی آئی اے کے روٹس کی بحالی پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور مانچسٹر کے لیے پرواز کا آغاز ایک شاندار آغاز ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 5 سال سے زائد عرصے کے بعد برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ، ایوی ایشن حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا، تاہم ہم نے قومی ایئرلائن کے معیار کو دوبارہ بحال کیا ہے، پی آئی اے کے روٹس کی بحالی پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور مانچسٹر کے لیے پرواز کا آغاز ایک شاندار آغاز ثابت ہوگا۔

خواجہ آصف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کے تعاون کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جس سے یہ بحالی ممکن ہوسکی، وزیر دفاع نے سفارتی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے لیے پابندی جولائی 2020ء میں عائد کی گئی تھی جب پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا، 5 سال 3 ماہ بعد یہ پابندی ختم ہوئی اور پی آئی اے کی پروازیں ایک بار پھر برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے ہفتے میں 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، منگل اور ہفتے کے روز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی، افتتاحی پرواز بوئنگ 777 کے ذریعے 284 مسافروں کو لے کر دن 12 بجے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پی آئی اے لندن کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ فلائٹس کی بحالی کے موقع پر مانچسٹر کی عمارت کا ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کیا گیا ہے، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی تعلقات کی بحالی کی علامت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مانچسٹر کے لیے کے لیے پرواز اسلام آباد وزیر دفاع پی آئی اے کی بحالی

پڑھیں:

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال

 قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کرے گا۔ ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے بھی پروازیں شروع ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پر جعلی پائلٹ لائسنس سکینڈل کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد  بحال، پہلی فلائٹ روانہ
  • قومی ایئرلائن کا برطانیہ کیلئے 5 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
  • وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ فلائٹ آپریشن: اسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے آج پہلی پرواز
  • خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
  • پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال