آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلطان محمود گروپ نے پیپلز پارٹی سے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے جائیں گی، جہاں وہ مہاجر اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی، صدر کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتا ہے، اسی لیے سلطان محمود چوہدری اپنے قریبی ساتھی کو اس عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علاج کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پارٹی کی پارلیمانی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلطان محمود چوہدری کے لیے
پڑھیں:
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سید فیض نقشبندی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سینئر حریت رہنما میر طاہر مسعود، حسن البناء، شیخ عبدالمتین، انجینئر مشتاق محمود، امتیاز وانی اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ شامل تھے۔ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جس کا وعدہ اقوام عالم نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے۔دریں اثناء انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وادی نیلم میں ینگ مینز لیگ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔