کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان سے بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ادویات مختلف سرکاری اسپتالوں کے لیے مخصوص تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر کے فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتطامیہ نے پشاور کے علاقہ سیٹھی ٹاون میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران سرکاری اسپتالوں کی ادویات برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ کے مکان کو سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے غیر قانونی اور جعلی ادویات کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کی قیادت میں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ سیٹھی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان سے بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کرلی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ادویات مختلف سرکاری اسپتالوں کے لیے مخصوص تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر کے فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ادویات کو موقع پر ضبط کر کے مکان کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کے صحت کے تحفظ کے لیے ادویات کی غیر قانونی فروخت، ذخیرہ اندوزی، اور جعلی مصنوعات کی تیاری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ ایسے عناصر جو عوام کی صحت سے کھیلنے کے مرتکب ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر معیاری یا مشکوک ادویات کی فروخت کے متعلق فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا محکمہ صحت کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران کے لیے

پڑھیں:

جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے  جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔

حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے  خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ  برآمد کرلیے۔

برآمد رقم کی مجموعی مالیت  40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت  سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور  بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ  ملزم جعلی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور  گینگ گزشتہ کئی ماہ سے جعلی نوٹ کی ترسیل میں ملوث ہے ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔

مذکورہ جعلی نوٹ ملتان میں گینگ کے ساتھی کے حوالے کرتا تھا جبکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کی حوالگی کے عوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔

ملزم اس سے قبل بھی ملتان میں جعلی نوٹ کی ترسیل کر چکا ہےایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرکےجعلی کرنسی نوٹ بنانے اور ترسیل میں ملوث مذکورہ نیٹ ورک کے گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
  • بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
  • مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
  • پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا
  • بھارت میں لاکھوں جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار