پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کا زیرتربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کا زیرتربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا۔ درخواست کے متن میں بتایا گیا ہے کہ برن سینٹر کے انچارج ڈاکٹرعبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ سینئر ڈاکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا۔ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عبدالخالق کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹریفک آرڈیننس معطلی کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
لاہور: (نیوزڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نےک ہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دیئے تمام اہداف کو پورا کریں گے۔